Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ کے قریب حادثہ، ایک خاندان کے دو ہلاک، تین زخمی  

ایک زخمی کو فضائی ایمبولینس کی مدد سے ہسپتال منتقل کیا گیا ( فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ اور مھد الذھب کمشنری کو جوڑے والے قریضہ زرعی راستے پر ٹریفک حادثے میں ایک خاندان کے دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
عکاظ اخبار کے مطابق ہلال احمر کی ٹیموں نے ایمبولینس اور فضائی ایمبولینس کی مدد سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ 
مدینہ منورہ ریجن میں ہلال احمر کے قائد مقام ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صالح العوفی نے کہا کہ آپریشن روم کو المھد اور مدینہ روڈ کے  الضمیریہ چوراہے پر ٹریفک حادثے کی اطلاع ملی تھی۔
’فوری طور پر ہلال احمر کی چار ٹیمیں اور فضائی ایمبولینس روانہ کی گئیں۔ موقع پر پہنچے تو پتہ چلا دو افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ تین زخمی ہوئے، ان کی حالت تشویشناک ہے‘۔ 
ہلال احمر کے قائد مقام ڈائریکٹر جنرل بتایا ’دو زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے المھد ہسپتال میں داخل کرایا گیا جبکہ تیسرے زخمی کو جو بچہ تھا فضائی ایمبولینس کے ذریعے کنگ سلمان میڈیکل سٹی مدینہ منورہ پہنچایا گیا‘۔ 
ہلال احمر کی ٹیموں نے مرنے والوں کی نعشوں کو ایمبولینس کے ذریعے المیقات ہسپتال کے سرد خانے میں منتقل کیا ہے۔ 

شیئر: