Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب میں میگا پراجیکٹس، ملازمتوں کی فراہمی میں اضافہ ہوگا‘

سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے 2022 میں ایک لاکھ 80 ہزار ملازمتیں فراہم کیں (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے مشیر بندر الضبعان نے رمضان  کے آغاز تک سعودی عرب میں ملازمتوں کی فراہمی میں تیزی کی امید ظاہر کی ہے۔ 
الاخباریہ چینل کے معروف پروگرام ’الراصد‘ سے گفتگو کرتے ہوئے وزارت کے مشیر نے کہا کہ’ ماہ رواں کے وسط سے رمضان کے آغاز تک سعودی عرب میں ملازمین کے تقرر میں اضافہ ہوگا‘۔ 
انہوں نے وضاحت کی ’ اہم ترین یہ ہے کہ ’سعودی عرب میں بڑے بڑے منصوبے شروع ہونے جارہے ہیں۔ بین الاقوامی کمپناں آرہی ہیں‘۔
علاوہ ازیں سعودی حکومت اپنے اس فیصلے پر عمل درآمد کےحوالے سے پرعزم ہے کہ ایسی کسی بھی کمپنی کے ساتھ معاملات نہیں کیے جائیں گے جس کا ریجنل ہیڈکوارٹر سعودی عرب کے سوا کسی اور جگہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ ’نئی تقرریوں میں اصافے کا ایک بڑا سبب یہ بھی ہے کہ وزرت تعلیم نے پیشگی ریٹائرمنٹ کی درخواستیں طلب کرلی ہیں‘۔ 
یادر رہے کہ سعودی عرب میں روزگار کے فراہم کرنے کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے 25 کمپنیاں قائم کر کے 2022 میں ایک لاکھ 80 ہزار ملازمتیں فراہم کیں۔
 2022 کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے زیر انتظام 2021 کے ریکارڈ شدہ اثاثے 1.98 کھرب سے 12.8 فیصد بڑھ کر  2022 میں 2.23 کھرب ریال ہو گئے۔

شیئر: