شاہ سلمان مرکز کی یمن، لبنان اور صومالیہ میں امدادی سرگرمیاں جاری
شام اور فلسطینی پناہ گزین فیملیز میں روزانہ 25 ہزار روٹی کے پیکٹ تقسیم کیے گئے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امدد و انسانی خدمات نے یمن، صومالیہ اور لبنان میں منصوبے شروع کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق موغادیشو صومالیہ میں بنادیر ہسپتال کےکڈنی ڈائیلائسز سینٹر نے شاہ سلمان مرکز برائے امدد و انسانی خدمات کے تعاون سے اپنی طبی خدمات کو جاری رکھا۔
اس مرکز نے جولائی میں 83 مریضوں کی دیکھ بھال کی اور 190 ٹائیلائسز سیشن کیے۔
لبنان میں شاہ سلمان مرکز نے الامل چیٹریٹیبل بیکری پروجیکڈ کے چوتھے مرحلے کا عکار اور المنیہ میں آغاز کیا ہے۔
شام اور فلسطینی پناہ گزین فیملیز میں روزانہ تقریبا 25 ہزار روٹی کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔
یہ پروگرام 2023 کے فوڈ سیکیورٹی میں اضافے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ اس کا مقصد ضرورت مند افراد کے لیے فوڈ سیکیورٹی کا حصول ہے۔
یمن میں شاہ سلمان مرکز برائے امدد و انسانی خدمات نے المکلا کے علاقے میں بے گھر افراد میں خوراک کی تقسیم کے لیے ایک پروجیکٹ شروع کیا ہے۔
اس منصوبے کا مقصد تین ہزار 668 فوڈ پیکٹ تقسیم کرنا ہے جس سے حجر، ثمود، الرماح اور العبر اضلاع کے 25 ہزار 676 افراد مستفید ہوں گے۔
ہر دو ماہ بعد یہ انیشیٹو دو لاکھ سے زیادہ افراد کےلیے فوڈ سیکیورٹی بر قرار رکھنے میں مدد کرے گا۔