Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کون سے علاقے اتوار تک بارش کی زد میں رہیں گے؟

 60 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چلیں گی (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’مملکت کے بیشترعلاقوں میں بدھ سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے‘۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ بارش درمیانے درجے سے موسلا دھار تک ہوسکتی ہے‘۔
’تیز ہوائیں بھی چلیں گی جن کی رفتار 60 کلو میٹرفی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔ عسیر اور جازان ریجنوں میں ژالہ باری اور سیلا ب کا بھی خطرہ ہے۔ جمعرات کو بارش میں شدت کا امکان ہے‘۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے’  باحہ، کے علاوہ مکہ مکرمہ ریجن کی بیشتر کمشنریاں بھی بارش کی زد میں رہیں گی۔
 ریاض، قصیم، حائل اور نجران میں بوندا باندی سے درمیانے درجے تک کی بارش کی توقعات ہیں ۔ گرد آلود ہوائیں 50 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلیں گی۔ 
علاوہ ازیں موسمیات کے قومی مرکز نے خبردار کیا ہے کہ ’پہاڑی علاقوں سے سیلابی ریلا آبادی کا رخ کرسکتا ہے‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ’  پہاڑی علاقے سے آنے والا سیلاب آبادی کے لیے خطرناک ثابت ہوتا ہے۔ اس بات کا  خدشہ ہے کہ پہاڑی علاقے سے آنے والا سیلاب اپنے دھارے سے ہٹ کر قریب کے شہروں اور قصبوں کا رخ کرے‘۔ 

شیئر: