رجنی کانت جولائی میں سیاست شروع کرینگے
بنگلور ...اداکار رجنی کانت جولائی کے آخر تک سیاست میں آنے کا اعلان کردینگے۔ یہ بات انکے بھائی نے بنگلور میں بتائی۔ ستیہ نارائنا راﺅ گائیکواڑ نے کہا کہ عوام بھی چاہتے ہیں کہ رجنی کانت سیاست میں حصہ لیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں اور بہی خواہوں کے ساتھ صلاح مشورے کا پہلا دور کیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ رجنی کانت سیاست میں آئیں۔ گائیکواڑ کے یہ ریمارکس اس وقت سامنے آئے ہیں جب حال ہی میں اداکار نے اپنے مداحوں سے بات چیت کی تھی او راشارہ دیا تھا کہ وہ سیاست میں حصہ لے سکتے ہیں تاہم انہوں نے کہا تھا کہ تاملناڈو میں اچھے سیاستدان بھی ہیں مگر پورا نظام گلا سڑا ہے۔ انہوں نے اپنے مداحو ں سے کہاتھا کہ وہ اس نظام کو پاک صاف کرنے میں مدد دیں اور جنگ کیلئے تیار ہوجائیں۔