Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور امریکہ نے بین البراعظمی گرین ٹرانزٹ کوریڈور کے معاہدے پر دستخط کردیے

یہ معاہدہ ایک پروٹوکول تیار کرنے کا فریم ورک فراہم کرتا ہے ( فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب اور امریکہ نے سنیچر کو ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ’انہوں نے جمعے کو دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں‘۔
عرب نیوز کے مطابق بیان میں مزید کہا گیا کہ ’دو طرفہ ایم او یو براعظم ایشیا کو براعظم یورپ سے جوڑنے کےلیے مملکت کے ذریعے بین البراعظمی گرین ٹرانزٹ کوریڈور کے قیام کےلیے ایک پروٹوکول تیار کرنے کا فریم ورک فراہم کرتا ہے‘۔
اس منصوبے کا مقصد ٹرانسمیشن کیبلز اور پائپ لائنوں کے ذریعے قابل تجدید بجلی اور صاف ہائیڈروجن کو کی نقل وحمل کے ساتھ  ریل روابط کی تعمیر میں بھی سہولت فراہم کرنا ہے۔
یہ انرجی سیکیورٹی کو بڑھانے، صاف توانائی کی ترقی کےلیے کوششوں کی سپورٹِ، ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی اور فائبر کیبلز کے ذریعے ڈیٹا کی ترسیل کے ذریعے ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے، ریل اور بندرگاہوں کے ذریعے سامان کی تجارت اور نقل وحمل کو فروغ دینے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔
سعودی عرب نے کہا کہ ’ اس نے متعلقہ ممالک کے ساتھ گرین کوریڈور ٹرانزٹ پروٹوکول کے مذاکرات، قیام اورعمل درآمد میں سہولت اور معاونت فراہم کرنے کے لیے امریکہ کے کردار کا خیرمقدم کیا ہے۔ 

شیئر: