Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکش میں زلزلہ متاثرین کی مدد کی جائے: او آئی سی کی اپیل

ہلاک یا لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
اسلامی تعاون تنطیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے اتوار کو او آئی سی کے رکن ممالک، انسانی حقوق کی تنطیموں اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ ’وہ زلزلے سے متاثرہ مراکش میں حکام کی امدادی کاموں میں مدد کریں‘۔
سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں یا لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
مراکش کے ہسپتالوں میں خون کا چطیہ دینے کےلیے مراکش کے لوگ بڑی تعداد میں نکلے ہیں۔
یاد رہے کہ مراکش کے حکام کے مطابق کوہ اطلس میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
مراکش میں جمعے کی شب چھ اعشاریہ آٹھ شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ زلزلے کا مرکز مراکش کے جنوب میں تقریباً 70 کلومیٹر کے فاصلے پر کوہ اطلس میں تھا۔
یہ شمالی افریقہ کی سب سے اونچی چوٹی توبقال اور مراکش کے ایک سکی ریزورٹ اوکیمیدن کے قریب بھی تھا۔
زلزلے کے جھٹکے ساحلی شہروں رباط، کاسا بلانکا اور الصویرہ میں بھی محسوس کیے گئے۔

شیئر: