پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے نواز شریف کی وطن واپسی کے اعلان کے بعد یہ سوال سیاسی اور صحافتی حلقوں میں زیربحث ہے کہ کیا نواز شریف کی واپسی سے مسلم لیگ ن کے ’مردہ گھوڑے‘ میں جان پڑ جائے گی اور جن چیلنجز کا پارٹی کو سامنا ہے اس پر پارٹی قابو پائے گی؟
منگل کو مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اعلان کیا کہ سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف 21 اکتوبر پاکستان واپس آئیں گے۔
لندن میں پارٹی قائد نواز شریف اور خواجہ آصف سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ’نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے اور ان کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔ نواز شریف لندن سے لاہور پہنچیں گے۔‘
مزید پڑھیں
-
الیکشن تو ہوں گے 90 نہیں تو 120 دن میں ہوں گے: بلاول بھٹوNode ID: 795056
-
سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد نگراں وفاقی وزیر مقررNode ID: 795141