Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں سعودی خاندان کے خرچ میں اضافہ

 جدہ..... رمضان المبارک کے دوران سعودی خاندان 300گنا زیادہ خرچ کرتے ہیں۔ 85فیصد خاندانوں کے ہاں بچت اور ضرورت کے مطابق اشیاءخریدنے کا تصور نہیں جبکہ رمضان المبارک کے دوران اشیائے صرف فروخت کرنے والے اداروں کی آمدنی میں 20 اضافہ ہوجاتا ہے۔ سعودی معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سعودی خاندان اپنی ضرورت سے زیادہ اشیائے صرف خرید لیتے ہیں۔ کھانے پینے کی اشیاءخریدنے میں انتہائی مبالغہ سے کام لیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مقامی کمپنیاں مختلف مراعات اور آفر رمضان المبارک کے دوران پیش کرتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ سعودی خاندانوں میں بچت کا تصور پیدا کیا جائے نیز اس بات کی بھی تفہیم اور آگاہی ضروری ہے کہ ہر آدمی اپنی ضرورت کے مطابق اشیاءخریدے ۔ ضرورت سے زیادہ اشیاءخریدنا اور ذخیرہ کرنا نہ صرف غلط رویہ ہے بلکہ اس سے مارکیٹ پر بھی غلط اثر پڑتا ہے۔

شیئر: