Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں تحلیہ روڈ جمعہ اور ہفتہ کو جزوی طور پر بند رہے گی

’مدینہ روڈ اور ستین روڈ کے درمیان پیدل چلنے والوں کے پل کو ہٹایا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن عبد العزیز’تحلیہ‘ روڈ کو جزوی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب رات 3 بجے سے جمعہ کی صبح 11 بجے تک اور جمعہ و ہفتہ کی درمیانی شب رات 3 بجے سے ہفتے کی صبح 11 بجے تک مذکورہ شاہراہ کو جزوی طور پر بند کردیا جائے گا‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ’مذکورہ شاہراہ میں مدینہ روڈ اور ستین روڈ کے درمیان پیدل چلنے والوں کے پل کو ہٹایا جائے گا‘۔
’تحلیہ روڈ ، مدینہ روڈ سے ستین روڈ تک مکمل طور پر بند رہے گی جبکہ ٹریفک کے لیے متبادل راستے فراہم کئے جائیں گے‘۔
 

شیئر: