Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیئرز کاروبار میں دھوکے بازی پر25 افراد گرفتار

ملزمان 84 کمپنیوں کے حصص میں گھپلے بازی میں بھی ملوث تھے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے شیئرز کے کاروبار میں دھوکے بازی میں ملوث 25 افراد کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے جمعرات کو 2 قراردادیں جاری کی ہیں۔  ان کے تحت 25 افراد کو مالیاتی منڈی کے قانون کی دفعہ  49 اور مارکیٹ کے ضابطہ اخلاق کی دفعہ دو کی خلاف ورزی پر پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
علاوہ ازیں ملزمان 84 کمپنیوں کے حصص میں گھپلے بازی کی سرگرمیوں میں بھی ملوث تھے۔ 
پہلی قرارداد کے تحت 23 افراد کو حصص کے لین دین کے دوران ان کی قدر پر اثر انداز ہونے کی غرض سے خریداری کا ڈھونگ رچنے  پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ 
دوسری قرارداد کے تحت دو افراد کو حصص کی فروخت کے حوالے  سے ان کی قدر پر اثر انداز ہونے کا چکر چلانے پر انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے  کیا گیا۔ 
کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ  غیر قانونی  سرگرمیوں سے مارکیٹ کے  تحفظ کے لیے مالیاتی مارکیٹ کے قانون پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔ ایسے کسی بھی شخص کو جو مالیاتی مارکیٹ میں گھپلے بازی کا مرتکب پایا جائے  گا اس کے تعاقب میں ادنی فروگزاشت سے کام نہیں لیا جائے گا۔ 

شیئر: