نماص کے پہاڑی جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
’آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع نے نماص کے پہاڑی جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی پر ریکارڈ وقت میں قابو پالیا گیا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’نماص کے پہاڑی علاقے میں لگنے والی آگ محدود تھی تاہم شہری دفاع کی ایک ٹیم احتیاطی طور پر وہاں مقرر کردی گئی ہے‘۔
’آتشزدگی کے أسباب کا سراغ لگایا جا رہا ہے تاہم معلوم ہوتا ہے کہ علاقے کی سیر وسیاحت کے لیے آنے والوں میں سے کسی نے وہاں آگ جلائی تھی اور بجھائے بغیر چلا گیا‘۔