آسٹریلوی ہدایت کار باز لوہرمن ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول جیوری کے صدر منتخب
آسٹریلوی ہدایت کار باز لوہرمن ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول جیوری کے صدر منتخب
منگل 26 ستمبر 2023 18:06
ریڈ سی انٹرنینشل فیسٹیول کا تیسرا ایڈیشن 30 نومبر سے جدہ میں منعقد ہو گا۔ فوٹو انسٹاگرام
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے منتظمین نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ اس سال فیچرز مقابلہ جیوری کی صدارت کے لیے آسٹریلوی ہدایت کار باز لوہرمن کو منتخب کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مملکت میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا تیسرا ایڈیشن 30 نومبر سے 9 دسمبر تک جدہ میں منعقد ہونے والا ہے۔
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں عرب دنیا، ایشیا اور افریقہ سے تعلق رکھنے والے فلم سازوں کے 17 ٹائٹلز کے زمرے میں ہونے والے مقابلوں میں ایوارڈز دئیے جائیں گے۔
ریڈ سی فلم فیسٹیول کے سی ای او محمد الترکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیجنڈری ایوارڈ یافتہ فلم ڈائریکٹر باز لوہرمان کو فلم فیسٹیول کے تیسرے ایڈیشن کی جیوری کے سربراہ کے طور پر خوش آمدید کہتے ہوئے ہمیں خوشی ہو رہی ہے۔
آسٹریلوی ہدایت کار باز لوہرمن نے اپنی یادوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ فلم 'لارنس آف عربیہ' کے تاریخی مناظر نے مجھے مسحور کر دیا تھا جو میں مقامی سینما گھر میں دیکھی تھی۔
باز لوہرمن نے مزید کہا کہ اس وقت میں عرب دنیا کے لیے مختلف جذبہ رکھتا تھا لیکن حال ہی میں اپنے سعودی عرب کے دورے کے دوران میں خطے کے قابل ذکر نوجوان فلم سازوں کی صلاحیتوں نے واقعی متاثر کیا ہے۔
آسٹریلوی ہدایت کار کا کہنا ہے کہ مملکت میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم کے زیر تحت نوجوان اپنے ہنر سے عالمی سطح پر توجہ حاصل کر رہے ہیں۔
آسٹریلوی ہدایت کار باز لوہرمن کی ڈائریکشن میں بننے والی ڈبل اکیڈمی ایوارڈ یافتہ 'دی گریٹ گیٹسبی،' 'سٹریکٹلی بال روم،' 'رومیو اینڈ جولیٹ،' 'مولن روج،' 'ایلوس' اور 'آسٹریلیا۔' جیسی معروف فلمیں شامل ہیں۔