Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیسرا بحرینی فوجی اہلکار زخموں کی تاب نہ کر ہلاک ہوگیا

’حوثی حملے میں زخمی ہونے والوں میں ایک ایک اہلکار آج بدھ کو ہلاک ہوگیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
جنوبی سرحد پر گزشتہ دنوں حوثی حملے میں زخمی ہونے والا تیسرا بحرینی اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بحرینی أفواج نے کہا ہے کہ ’حوثی حملے میں زخمی ہونے والوں میں ایک ایک اہلکار آج بدھ کو ہلاک ہوگیا ہے‘۔
دریں اثنا اتحادی أفواج کے ترجمان  بریگیڈیئر ترکی المالکی نے گزشتہ پیر کو حوثیوں کی مذموم کارروائی میں بحرینی أفواج سے تعلق رکھنے والے دو اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔
بریگیڈیئر ترکی المالکی نے بزدلی پر مبنی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

شیئر: