خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ دوبارہ لینے کی منظوری دے دی ہے۔
خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلٰی اعظم خان کی زیرصدارت جمعرات کو کابینہ کے اجلاس میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے ایڈمیشن کے لیے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کو دوبارہ لینے کی منظوری دی گئی۔
سیکرٹری اعلٰی تعلیم نے کابینہ کو بریفنگ میں ایم ڈی کیٹ سکینڈل میں اہم پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا اور گرفتار ملزمان سے تفتیش سے متعلق بھی ارکان کو بتایا۔
مزید پڑھیں
-
کوئٹہ میں پولیس کے لاٹھی چارج سے 10 ڈاکٹرز زخمی، 25 گرفتارNode ID: 634981
-
بھتے کی کالیں: خیبرپختونخوا میں اب ڈاکٹرز بھی نشانے پرNode ID: 730126