Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خواتین میں بے روزگاری کی شرح کم 

سعودیوں اور غیرملکیوں کی بے روزگاری کی شرح 4.9 فیصد ہوگئی ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ شماریات کا کہنا  ہے کہ  رواں برس کی دوسری سہ ماہی کے دوران  بے روزگاری میں مجموعی طورپر 4.9 فیصد کمی ہوئی۔ 
اخبار 24 کے مطابق محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں سعودیوں اور غیرملکیوں کی بے روزگاری کی شرح 4.9 فیصد ہوگئی ہے ۔
2023 کی دوسری سہ ماہی کے دوران سعودیوں میں بے روزگاری کی شرح  8.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔  پہلی سہ ماہی میں بے روزگاری کی شرح  8.5 فیصد تھی۔ 
محکمہ شماریات نے توجہ دلائی کہ 2023 کی دوسری سہ ماہی کے دوران سعودی خواتین میں بے روزگاری کی شرح کم ہوکر  15.7 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ  پہلی سہ ماہی میں خواتین میں بے روزگاری کی شرح  16.1 فیصد تھی۔ 
محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران لیبر مارکیٹ میں سعودی خواتین کا حصہ  35.3 فیصد تک پہنچ گیا۔

شیئر: