Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیونس اور اٹلی سائبر سیکیورٹی میں تعاون کریں گے، مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اطاکوی حکام کا کہنا ہے تیونس کے ساتھ یہ معاہدہ اٹلی کے لیے اسٹریٹجک ہے( فوٹو: عرب نیوز)
تیونس اور اٹلی نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت دونوں ملک سائبر سیکیورٹی میں تعاون کریں گے۔
اطالوی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل برونو فراتسی نے عرب نیوز کو بتایا ’تیونس کی نیشنل سائبر سیکیورٹی ایجنسی اور اطالوی نیشنل سائبر سیکیورٹی ایجنسی کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا مقصد سائبر سیکیورٹی کے ساتھ ڈیجیٹل ٹرسٹ سروسز کے شعبے میں مسلسل اور مضبوط تعاون قائم کرنا ہے‘۔
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں اطالوی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے اپنے تیونسی ہم منصب کے ساتھ شرکت کی۔
 معاہدے کا مقصد دونوں ملکوں کے اداروں کے درمیان تجربے اور مہارت کے تبادلے کو تقویت دینا اور سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں خصوصی مہارت کو فروغ دینا ہے۔
اطالوی عہدیدار نے کہا کہ ’ہمارے سامنے مشترکہ چیلنجز اور سائبر خطرات کی بین الاقوامی نوعیت نے اٹلی اور تیونس کو اس اہم شعبے میں اپنے تعاون کو مضبوط بنانے پرآمادہ کیا‘۔ 
’مجھے یقین ہے کہ تیونس کے ساتھ یہ معاہدہ اٹلی کے لیے اسٹریٹجک ہے کیونکہ یہ بحیرہ روم کے علاقے میں سائبر سپیس سیکیورٹی کو مضبوط کرنے کےلیے ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے‘۔

شیئر: