Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت ثقافت کا کویتی عربی لغت کے حصول کےلیے معاہدہ

یہ معاہدہ وژن 2030 کے تحت عربی زبان کے تحفظ کے لیے کوششوں کا نتیجہ ہے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے کویت میں قائم صخر سافٹ ویئر کمپنی کے ساتھ صخر معاصر عربی لغت (المعجم المعصر) کے حصول کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق معاہدے میں ڈکشنری سے متعلق املاک دانش کے حقوق کی منتقلی شامل ہے جو ماخذ کی شناخت، مواد کا انتخاب، ترتیب، تشریح، وضاحت اور صارف دوست پیشکش کرتا ہے۔
صخر سافٹ ویئر کمپنی کے بانی کے بیٹے فہد الشارخ نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ یہ معاہدہ وژن 2030 کے تحت عربی زبان کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کا نتیجہ ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم بہت خوش اور پرجوش ہیں۔ ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی فارعربی لینگویج نے لغت حاصل کی ہے‘۔
فہد الشارخ نے مزید کہا کہ ’ اس لغت میں 100 سال سے زائد ثقافتی مواد پر محیط الفاظ شامل ہیں جس میں شام یا لبنان تک دور دراز سے اندراجات شامل ہیں‘۔
شاہ سلمان گلوبل اکیڈمی فار عربی لینگوئج کے سیکریٹری جنرل عبداللہ الواشمی نے کہا کہ ’ یہ عصری ایپلی کیشنز میں عربی زبان کو فروغ دینے کے لیے اکیڈمی کی کوششوں کو اجاگر کرتا ہے‘۔
انہوں نے کنگ سلمان گوبل اکیڈیمی فار عربی لینگویج کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی قومی اور عرب ثقافتوں کی خدمت کے لیے متعدد چینلز اور ایپلی کیشنز کے ذریعے ثقافتی نظام کو بلند کرنے کی کوششوں کو سراہا۔
عبداللہ الواشمی نے کہا کہ ’ یہ عزم اس میدان میں مملکت کے اہم عالمی کردار کی تصدیق کرتا ہے‘۔
صخر سافٹ ویئر کمپنی کے بانی محمد الشارخ نے کہا کہ ’ اس حصول سے عربی زبان استعمال کرنے والوں کو فائدہ پہنچے گا اور زبان کو نئے افق کی طرف بڑھایا جائے گا‘۔
صخر سافٹ ویئر کمپنی کو دنیا کے پہلے ’عربائزڈ کمپیوٹر‘ کی تخلیق کے لیے جانا جاتا ہے جسے جاپانی کمپنیاں ہٹاچی اور یاماہا کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔

شیئر: