Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر مواصلات کی جنوبی کوریا کے وزرا سے ملاقاتیں 

ں ڈیجیٹل اکانومی اور افرادی قوت کے فروغ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئر عبداللہ السواحہ سے ریاض میں جنوبی کوریا کے وزیر داخلہ، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور چھوٹے و درمیانے سائز کی کمپنیوں کی وزیر نے ملاقاتیں کی ہیں۔
 خبررساں ادارے ایس پی  اے کے مطابق ملاقات میں ڈیجیٹل اکانومی، سپیس، جنوبی کوریا اور سعودی عرب کے درمیان سٹراٹیجک شراکت کا دائرہ وسیع کرنے، ڈیجیٹل اختراع کے شعبے میں مشترکہ پروگرام، جدید ٹیکنالوجی اور افرادی قوت کے فروغ جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
جنوبی کوریا اور سعودی عرب کے وزرا نے ڈیجیٹل گورنمنٹ، ڈیٹا انشیٹو، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے مما ثلت رکھنے والے امور کا بھی جائزہ لیا۔
فریقین نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ترقی و خوشحالی کے لیے ان شعبوں سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔ مشترکہ منڈیاں کھولی جائیں۔ سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں۔ ڈیجیٹل بزنس سسٹمز میں شراکت  قائم کی جائے۔
 سعودی عرب کے نائب وزیر برائے کمیونیکیشن و انفارمیشن انجینیئر ھیشم العوھلی، کمیونیکیشن، خلا اورٹیکنالوجی اتھارٹی کے گورنر ڈاکٹر محمد التمیمی، ڈیجیٹل  گورنمنٹ اتھارٹی کے گورنر انجینیئر احمد السویان اور جنوبی کوریا میں متعین سعودی سفیر سامی السدحان بھی موجود تھے۔ 

شیئر: