Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صنعتی ذہانت کے فروغ  کے لیے 'میڈ ان سعودیہ' تقریب

سعودی دستکاری سمیت تقریباً 20 شعبوں کی 100 مقامی کمپنیاں حصہ لیں گی۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب میں صنعتی ذہانت اور ہنر کو فروغ دینے کے لیے 16 تا 19 اکتوبر ریاض میں 'میڈ ان سعودیہ' کے عنوان سے پروقار تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔
سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب اپنے ہاں تیار ہونے والی مصنوعات کو مقامی اور عالمی منڈیوں میں صارفین کے انتخاب کے لیے اس تقریب میں پیش کرے گا۔
سعودی وزارت صنعت و معدنی وسائل اور سعودی ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میڈ ان سعودی پروگرام کے حوالے سے تقریب کی سربراہی کریں گی۔
سعودی دستکاری کہلانے والے پروگرام کے دوسرے ایڈیشن میں پیٹرو کیمیکل، قابل تجدید توانائی اور آٹو موٹیو انڈسٹری سمیت تقریباً 20 شعبوں کی 100 مقامی کمپنیاں شامل ہوں گی۔
میڈ سعودی تقریب میں سمندری اور تعمیراتی سامان کے علاوہ خوراک اور ادویات سازی کی صنعتوں کے نمائندے بھی موجود ہوں گے۔
میڈ ان سعودیہ کی اس تقریب میں مختلف برانڈ کی کامیابی اور مملکت کے وژن 2030  کے اہداف کے حصول میں قومی صنعتی حکمت عملی کے مطابق ورکشاپس اور سیمینارز منعقد کئے جائیں گے۔
ورکشاپس اور سیمینارز کا مقصد سعودی عرب کی صنعتی بنیاد کو مضبوط کرنا ہے کیونکہ ملک اپنی معیشت کو تیل سے ہٹ کر مستقل طور پر مضبوط بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

سعودی عرب برآمدات پر انحصار 50 فیصد کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

میڈ ان سعودی عرب کی ویب سائٹ کے مطابق قومی صنعتی ترقی اور لاجسٹکس پروگرام کا مقصد 2030 تک 16 لاکھ نئی ملازمتوں کے ذریعے قومی افرادی قوت کے لیے مزید آسامیاں پیدا کرنا ہے جس سے جی ڈی پی اور برآمدات میں اضافہ ہو گا۔ 
ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب 2030 تک تیل کے علاوہ مختلف برآمدات پر انحصار 16 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔
قومی صنعتی ترقی و لاجسٹکس پروگرام اور سعودی ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی  کے تعاون سے2021 میں شروع کیا گیا میڈ ان سعودی عرب  پروگرام مملکت میں مقامی ہنرمندوں کی صلاحیتوں کو نکھارتا ہے۔
 

شیئر: