Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر صحت کی عالمی ادارہ صحت کی علاقائی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت

بنیادی صحت کے چیلنجوں کو کم کرنے کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے وزیر صحت فہد الجلاجل نے مشرقی بحیرہ روم کے لیے عالمی ادارۂ صحت کی علاقائی کمیٹی کے 70 ویں اجلاس میں شرکت کی جو 12 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
عرب نیوز کے مطابق کمیٹی کا اجلاس ہر سال اکتوبر کے شروع میں ہوتا ہے اور اس میں مشرقی بحیرہ روم کے تمام ممالک شرکت کرتے ہیں۔ رکن ممالک سیشنز کے دوران علاقائی پالیسیوں، سرگرمیوں اور دیگر منصوبوں پر تبادلہ خیال اور توثیق کرتے ہیں۔
اس سال کے اجلاس میں جسے آر سی 70 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، مشرقی بحیرہ روم کے ممالک کو درپیش بنیادی صحت کے چیلنجوں کو کم کرنے اور ان پر قابو پانے کی حکمت عملیوں پر بات چیت کی گئی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق رکن ممالک نے صحت مند مستقبل کو محفوظ بنانے اور آنے والی نسلوں کے لیے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس کے کلیدی مقررین میں ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئسس اور مشرقی بحیرہ روم کے لیے ڈبلیو ایچ او کے علاقائی ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد المندھاری شامل تھے۔
سعودی عرب کے وزیر صحت فہد الجلاجل نے اس موقع پر رکن ممالک کے وفود کے متعدد سربراہان سے بات چیت کی جن میں المنداری بھی شامل ہیں۔
افتتاحی سیشن سے قبل ایک پری آر سی 70 تکنیکی میٹنگ بلائی گئی جس میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ خطے میں صدمے کی وجہ سے بیماری اور اموات کو کیسے کم کیا جائے۔
دیگر امور کے علاوہ عالمی صحت کی کوریج تک پہنچنے کے بنیادی جزو کے طور پر بنیادی ہیلتھ کیئر پر مبنی نگہداشت کے ماڈلز کے ڈیزائن اور نفاذ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: