Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 فلسطینی ریاست کے بغیر مشرق وسطی میں امن ممکن نہیں: اردنی فرمانروا 

پارلیمنٹ کے نئے سیشن سے خطاب میں کہا’دو ریاستی حل ہی واحد آپشن ہے‘۔ (فوٹو: پیٹرا)
اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی نے کہا ہے کہ ’اسرائیل کے ساتھ ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر مشرق وسطی میں امن ممکن نہیں‘۔
انہوں نے کہا’ حماس کے عسکریت پسندوں کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد شروع ہونے والے حالیہ تشدد سے ظاہر ہوتا ہے 1967کی عرب اسرائیل جنگ میں اسرائیل کے زیر قبضہ سرزمین پر خود مختار فلسطینی ریاست کے بغیر خطے میں استتحکام، سلامتی یا امن قائم نہیں ہوسکے گا‘۔
عمان کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’پٹرا‘ کے مطابق شاہ عبداللہ الثانی نے اردنی پارلیمنٹ کے نئے سیشن سے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ’دو ریاستی حل ہی واحد آپشن ہے‘۔ 
انہوں نے کہا ’ دوریاستی حل کی بنیاد پر منصفانہ اور جامع امن کے حصول کے بغیر خطہ کبھی محفوظ یا مستحکم نہیں ہوسکتا‘۔ 
4 جون 1967 کی سرحدوں کے دائرے میں فلسطینی ریاست کے قیام اور مشرقی القدس کو اس کا دارالحکومت بنائے جانے پر ہی ہم آہنگی پائے گی اورخونریزی بند ہوگی۔ 

شیئر: