Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے قدرتی پارکوں کی بحالی، 12 ملین درخت لگائے جائیں گے

سعودی وزیر ماحولیات نےقدرتی پارکوں کی بحالی کے لیے انیشیٹو کا آغاز کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر برائے ماحولیات، پانی اور زراعت عبدالرحمن الفضلی نے مملکت میں 100 قدرتی پارکوں کی بحالی کے لیے انیشیٹو کا آغاز کیا ہے جس کے ابتدائی مرحلے میں دو لاکھ 25 ہزار ہیکٹر سے زیادہ کا احاطہ کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس انیشیٹو میں سعودی وژن 2030 اور سعودی گرین انیشیٹو کے اہداف کے مطابق اہداف والے علاقوں میں 12 ملین سے زیادہ جنگلی درخت اور جھاڑیاں لگانا، ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینا اور معیار زندگی کو بڑھانا شامل ہے۔
مملکت کا نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن کور ڈیولپمنٹ اینڈ کمبیٹنگ ڈیزرٹیفیکیشن اس انیشیٹو کے مختلف کاموں کی نگرانی کرتا ہے۔
یہ سینٹر پارک کے تحفظ، نگرانی اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی درختوں اور جھاڑیوں جیسے ببول، جنگلی سڈر اور ہیلوکسیلون کے لیے پودے لگانے کے نقشے بنانے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔
یہ سینٹر پارکوں میں کاشت اور بیج بوئے گا، کمیونٹی کو مشغول کرے گا اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔
قدرتی پارک کاربن کو ذخیرہ کرتے ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرتے ہیں، خشک سالی کو روکتے اور ترقی کے جدید طریقوں کے ذریعے متنوع پودوں اور جانوروں کی زندگی کی حمایت کرتے ہیں۔

قدرتی پارک شہد کی مکھیاں پالنے کے ذریعے معاشی امکانات پیش کرتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

قدرتی پارک شہد کی مکھیاں پالنے کے ذریعے معاشی امکانات پیش کرتے ہیں، شہد کی پیداوار کو بڑھاتے ہیں، سیاحوں کو راغب کرتے ہیں،  خاندانوں اور مقامی لوگوں کے لیے تفریحی مقام کے طور پر کام کرتے ہیں۔
یہ سینٹر پودوں کی بحالی اور تحفظ، چراگاہوں، جنگلات اور قومی پارکوں کا انتظام، تجاوزات کا پتہ لگانے، غیر قانونی کٹائی کا مقابلہ کرنے، قدرتی وسائل اور حیاتیاتی تنوع کی حفاظت پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
سینٹر میں محکمہ چراگاہ کے جنرل مینیجر مشعل الحربی نے کہا کہ ’ قدرتی پارکوں کی بحالی کے لیے درخت لگانا، پودوں کے ماحول اور حفاظتی طریقوں پر مبنی بیج بونا شامل ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ قدرتی پارکوں کی بحالی کے طریقوں میں سے ایک اس پانی کو ذخیرہ کرنے اور استعمال کرنے کے لیے بارش کے پانی کو جمع کرنے کی تکنیکوں کا استعمال شامل ہے‘۔
مشعل الحربی نے کہا کہ ’ قدرتی پارک جنگلی حیات کے لیے بہترین  ماحول ہیں۔ اس کی خاصیت پانی سے پیدا ہونے والی مٹی ہے جو موسمی یا پائیدار پودوں کی نشوونما کے لیے موزوں ہے۔ یہ کاربن کو بھی ذخیرہ کرتا اور اسے تفریح اور کیمپنگ کے لیے اچھا ماحول سمجھا جاتا ہے‘۔

شیئر: