Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ’سرسبز سعودی مہم ‘ 6200 مربع میٹر پر شجر کاری کے ذریعے لوگو بنادیا

شجر کاری کےلیے 6200 مربع میٹر زمین مخصوص کی ہے(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن کی بلدیہ ’سرسبز سعودی مہم ‘ کے لوگو کے ڈیزائن کی طرز پر کی جانے والی شجر کاری کو گینز بک میں درج کرانے کی تیاریاں کررہی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق مشرقی ریجن کی بلدیہ کی جانب سے دمام کے کورنیش پر شجر کاری کےلیے 6200 مربع میٹرزمین مخصوص کی ہے جہاں 6250 درخت لگائے جارہے ہیں۔ 

مونوگرام کے فضائی مناظر کی تصاویر جاری  کی گئی  ہیں( فوٹو اخبار 24)

بلدیہ نے گرین اینیشیٹو کے موقع پر جاری  لوگو کے ڈیزائن کی طرز پر کورنیش کے وسیع وعریض علاقے پر اس طرح شجر کاری کی ہے کہ دور سے دیکھنے پر وہ سعودی سرسبز مہم کے لوگو کی عکاسی کرتا ہے۔
بلدیہ نے  لوگو کے ڈیزائن  پرمبنی  شجر کاری کے فضائی مناظر کی تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس شجر کاری کو گینز بک ااف ورڈ ریکارڈ میں درج کرایا جائے گا۔  

شیئر: