Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صارفین نے ایک ہفتے میں 11 بلین ریال کی خریداری کی

’تفریحی سرگرمیوں پر 263.5 ملین ریال، ریستورانوں اور کافی شاپس پر 1.6 بلین ریال‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے 8 اکتوبر سے 14 اکتوبر تک 11.1 بلین ریال کی خریداری کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ خریداریاں 183.7 ملین آن لائم ٹرانزیکشن کے ذریعہ ہوئی ہیں۔
سعودی سینٹرل بینک نے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ مختلف اشیا اور خدمات حاصل کرنے پر خرچ کئے گئے جن کی مجموعی مالیت 1.2 بلین ریال رہی‘۔
’تفریحی سرگرمیوں پر 263.5 ملین ریال، ریستورانوں اور کافی شاپس پر 1.6 بلین ریال، اور کھانے پینے پر 1.8 بلین ریال خرچ کئے گئے‘۔
’اسی طرح ایک سو ملین اتصالات پر اور 677 ملین ریال ٹرانسپورٹ پر خرچ کئے گئے ہیں‘۔

شیئر: