Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فالکن میلے میں تین لاکھ 21 ہزار ریال کے باز فروخت

’فالکن کلب کے تحت منعقد میلہ 15 نومبر تک جاری رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں فالکن کلب کے تحت منعقد میلے میں گزشتہ رات تین باز فروخت ہوئے جن کی مجموعی قیمت تین لاکھ 21 ہزار ریال تھی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فالکن کلب کے تحت منعقد میلہ 15 نومبر تک جاری رہے گا۔
نیلامی میں پہلے باز پر بولی 50 ہزار ریال میں کھلی پھر بڑھتے بڑھتے ایک لاکھ 30 ہزار ریال پر بند ہوئی۔
دوسرا باز 77 ہزار ریا ل میں فروخت ہوا جبکہ تیسرا باز ایک لاکھ 14 ہزار ریال میں فروخت کیا گیا۔
واضح رہے کہ فالکن کلب کے تحت میلہ گزشتہ 8 دن سے جاری ہے جس میں سعودی عرب، خلیجی ممالک اور یورپ و امریکہ سے بازپالنے والے اور کاروبار کرنے والے افراد شریک ہیں۔

شیئر: