Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض : آسیان کانفرنس کی کوریج کےلیے میڈیا سینٹر

کانفرنس کی کوریج کے لیے مختلف ممالک کے نمائندے موجود ہیں (فوٹو، سبق نیوز)
ریاض میں منعقد ہونے والی جی سی سی اورآسیان ممالک کی سربراہ کانفرنس کی کوریج کے لیے وزارت اطلاعات کی جانب سے تمام ضروریات سے آراستہ میڈیا سینٹرقائم کیا گیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق کانفرنس کی کوریج کےلیے اندرون اوربیرون مملکت سے 114 نمائیدے  اور83 میڈیا چینلز میڈیا سینٹرمیں موجود ہیں جو کانفرنس کی براہ راست کوریج کررہے ہیں۔

میڈیا سینٹر میں جدید ترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں(فوٹو، سبق نیوز)

میڈیا سینٹر میں فوری کوریج کےلیے تمام فنی ساز و سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ کنکشن کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
واضح رہے جی سی سی اورآسیان ممالک کی سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے میں مشترکہ ایکشن پلان برائے 2024 ۔ 2028 پرتبادلہ خیال کیا جائے گا علاوہ ازیں جی سی سی اوآسیان ممالک کے درمیان سیاسی ، اقتصادی ، ثقافتی ، سرمایہ کاری ، سیکیورٹی امور، سیاحت ، زراعت ، حلال فوڈ ، تعلیم وتربیت کے حوالے سے مشترکہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

شیئر: