Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ کی رونقیں دوبالا

مکہ مکرمہ ..... رمضان المبارک کے دوران انفرادی اور اجتماعی شکل میں معتمرین اور زائرین مقدس شہر پہنچ رہے ہیں۔ قافلو ںکا تانتا بندھا ہوا ہے۔ مکہ مکرمہ کی رونقیں دوبالا ہیں۔ زائرین عمرہ، طواف ، عبادت اور دینی معلومات حاصل کرنے کا اہتمام کررہے ہیں۔ سعودی حکومت ضیوف الرحمان کی آسانی اور راحت کیلئے تمام مطلوبہ انتظامات کئے ہوئے ہے۔ گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل انتظامات پر نظررکھے ہوئے ہیں۔ حرم شریف کے دالان، داخلی و خارجی چھتیں، تہہ خانے زائرین سے بھرے ہوئے ہیں۔ ضیوف الرحمن انتظامات سے مطمئن اور خوش نظر آرہے ہیں۔
 

شیئر: