Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں فالکن کلب کا میلہ، اب تک 20 لاکھ ریال کا کاروبار

’میلہ گزشتہ 13 دن سے جاری ہے جبکہ یہ 15 نومبر تک جاری رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں فالکن کلب کے تحت منعقد میلے اور نیلامی میں اب تک 20 لاکھ ریال سے زیادہ کا کاروبار ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میلہ گزشتہ 13 دن سے جاری ہے جبکہ یہ 15 نومبر تک جاری رہے گا۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اب تک متعدد بازوں پر بولی لگ چکی ہے جبکہ گزشتہ دنوں میلے کی تاریخ کے مہنگے ترین باز فروخت ہوچکے ہیں‘۔
’فالکن کلب کے تحت منعقد میلہ صرف بازوں کی نیلامی ہی نہیں بلکہ اس کے ضمن میں بازوں کی تربیت کے متعلق بہت سی سرگرمیاں جاری ہیں‘۔
’باز پالنے اور اسے شکار کے لیے استعمال کرنے کے علاوہ بازوں کے درمیان مسابقت قدیم شوق رہا ہے جس کا عرب ثقافت سے گہرا تعلق ہے‘۔
’میلے کے ذریعہ اس قدیم ثقافت اور تہذیب کا دوبارہ احیا کرنے کے علاوہ اسے نئے انداز سے متعارف کرایا جارہا ہے‘۔

شیئر: