Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور کورین کمپنی میں تعاون کے معاہدے پر دستخط

معاہدے پر دستخط  تعاون کی پچاسویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر کیے گئے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی الوطنیہ رہائشی کمپنی (این ایچ سی) نے منگل کو کورین کمپنی کے ساتھ  تعاون کا معاہدہ کیا ہے۔
معاہدے پر دستخط  تعمیرات کے شعبے میں سعودی کورین تعاون کی پچاسویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر کیے گئے۔ 
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب اور کوریا نے تعاون کے فروغ، مشترکہ اہداف کے حصول اور تجربات کے تبادلے کے لیے معاہدہ کیا ہے۔ 
الوطنیہ کے سی ای او محمد البطی کا کہنا ہے کہ ’سعودی کمپنی  ٹیکنالوجی سسٹم کے ساتھ موثر شراکت کی پالیسی کے تحت معاہدہ کیا ہے۔ کمپنی اس شعبے میں دنیا کے بہترین تجربات تک رسائی اور رہائشی شعبے کے سٹراٹیجک وژن پر عملدرآمد چاہتی ہے‘۔

شیئر: