Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف یونیسکو کے تخلیقی شہروں کی فہرست میں شامل

طائف شعر و شاعری، ادبیات اور عکاظ فیسٹول کی سرزمین ہے ( فائل: فوٹو سبق)
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا تاریخی شہر طائف یونیسکو کے تخلیقی شہروں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی وزیر ثقافت نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ ’شعر و شاعری، ادبیات اور عکاظ فیسٹیول کی سرزمین طائف کو یونیسکو نے تخلیقی شہروں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔‘
 محمد بن سلمان فاؤنڈیشن (مسک) کی مجلس انتظامیہ کے رکن بدر العساکر کا کہنا ہے کہ طائف وہ شہر ہے جس کی تاریخ ماضی میں عکاظ فیسٹیول سے عصر حاضر میں ادبی تخلیقات کاروں سے بھری ہوئی ہے۔
طئف کے کمشنر شہزادہ سعود بن نھار نے کہا کہ ’اس شہر کے باشندے ہزاروں سال سے ادب و ثقافت کی خدمت کر رہے ہیں۔ عرب شعر و شاعری کے دارالحکومت طائف کی سر پرستی پر وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان  کے شکر گزار ہیں۔‘
یاد رہے کہ یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل نے 55 شہروں کو تخلیقی شہروں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ فہرست میں شامل شہروں کی تعداد 350 ہوگئی ہے۔ ان کا تعلق سو سے زیادہ ملکوں سے ہے۔ 
 شہروں کا تعارف دستکاری، عوامی آرٹ، ڈیجیٹل آرٹس، آرکیٹک جیسے سات تخلیقی شعبوں سے ہے۔ 

شیئر: