Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طالبات کو ہوابازی کی ٹریننگ دینے کا فیصلہ واپس لیا گیا

جدہ: سعودی ایئرلائن نے کمرشل ہوابازی کے لئے سعودی طالبات کی ٹریننگ کا فیصلہ واپس لے لیا۔ واضح رہے کہ سعودی ایئرلائن نے گزشتہ دنوں کمرشل ہوابازی کی ٹریننگ حاصل کرنے کے لئے 30سعودی طالبات کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا تھا ۔ سعودی ایئرلائن نے اعلامیہ جاری کرکے کہا ہے کہ ہوابازی کی ٹریننگ حاصل کرنے والے سعودی نوجوانوں کی تعداد کافی ہے جس کے باعث طالبات کو ٹریننگ دینے کی ضرورت نہیں۔ عکاظ اخبار کا کہنا ہے کہ سعودی ایئرلائن کی طرف سے طالبات کو اسکالر شپ دینے کے اعلان کے بعد کمپنی پر مختلف جہتوں سے دباؤ بڑھ گیا ۔ فیصلہ واپس لینے کے لئے دباؤ ڈالنے والوں کا کہنا تھا کہ طالبات کو ہوابازی کی اجازت دینا سعودی معاشرے کے لئے مناسب نہیں۔

شیئر: