انفلوئنزا کا ٹیکہ لگوائیں، عمرہ زائرین سے انتظامیہ کی اپیل
’ماسک پہننے سے متعدی وائرسز سے بچاؤ اور بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
حرمین شریفین انتظامیہ نے عمرہ زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ موسمی تبدیلی کے دوران نزلہ و زکام اور انفلوئنزا کا ٹیکہ لگوائیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’حرمین شریفین کے زائرین کو موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ٹیکہ لگوانا ضروری ہے‘۔
انتظامیہ نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ حرمین شریفین کے اندر زائرین کو ماسک پہننے کی پابندی ضرور کرنی چاہئے‘۔
’ماسک پہننے سے متعدی وائرسز سے بچاؤ اور بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے‘۔
’صحت کی حفاظت کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں خصوصاً ان اوقات میں جب زائرین کی تعداد زیادہ ہو اور ہجوم میں اضافہ دیکھنے میں آئے‘۔
واضح رہے کہ حرمین شریفین کے قرب و جوار میں واقع صحت مراکز میں انفلوئنزا کا ٹیکہ مفت لگایا جاتا ہے۔