Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیمارپاکستانی بچے کو ہندوستانی ویزا مل گیا

اسلام آباد... ہندوستانی وزیرخارجہ سشما سوراج کی مداخلت پر پاکستانی بچے کو علاج کے لئے ویزا فراہم کر دیاگیا۔پاکستانی شہری کین سڈ کے ڈھائی سالہ بیٹے روحان کو دل کا ایک ایسا عارضہ لاحق ہے جس کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں۔ بچے کے والد نے انڈین ہائی کمیشن میں میڈیکل ویزے کے لئے درخواست دی، کوئی جواب نہ ملنے پر ٹوئٹر پر ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج اور پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا میرا بیٹا نہیں جانتا کہ پاکستان اور ہندکے درمیان کیا چل رہا ہے۔ وہ علاج کے لئے کیوں محروم رہے؟ میڈم سشما اور سرتاج عزیز سر آپ کے پاس کوئی جواب ہے؟۔ اس درخواست پر سشما سوراج نے ٹویٹ کی کہ بچے کو یہ صورتحال برداشت نہیں کرنا پڑے گی، برائے مہربانی آپ پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کریں، میڈیکل ویزا جاری کردیں گے۔بچے کے والد نے جوابی ٹوئٹ میں کہا کہ بہت خوشی ہوئی کہ اختلافات کے باوجود انسانیت اپنا وجود رکھتی ہے۔ آپ سب کی کوششوں کا شکریہ،خدا سب پر رحم کرے۔

 

شیئر: