Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی کی عدالت نے مظلوم ایشیائی شوہر کو انصاف دلا دیا

مظلوم شوہر نے جسمانی تشدد کا ثبوت عدالت کو فراہم کیا (فوٹو، ایکس)
ابوظبی فیملی کورٹ نے ایک ایشیائی خاوند کو اس کی بیوی سے انصاف دلا دیا۔ اہلیہ کے ہاتھوں تنگ ایشیائی نے بالآخرعدالت سے رجوع کر لیا۔
الامارات الیوم اخبار کے مطابق ایشیائی شہری نے عدالت میں اپنی اہلیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر رکھا تھا۔
مقدمے انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اہلیہ نے انہیں زدوکوب کیا لہٰذا انہیں پہنچنے والے مالی اور ذہنی نقصان کی تلافی کرائی جائے۔ دعوے میں 50 ہزار درھم ہرجانے کے طور پرطلب کیا گیا۔
ایشیائی شہری نے عدالتی اخراجات اوروکیل کی فیس پر خرچ ہونے والی  رقم بھی بیوی سے دلوانے کی درخواست کی تھی۔ 
ایشیائی نے اپنا دعویٰ ثابت کرنے کے لیے میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی۔ 
ابوظبی فیملی کورٹ نے شوہر کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے اہلیہ پر دو ہزار درہم جرمانے کا فیصلہ سنایا۔
اہلیہ کی جانب سے عدالت میں جواب داخل کرتے ہوئے کہا گیا تھا ان کے خلاف شوہر کا کیس مسترد کردیا جائے۔
اپیل کورٹ نے فریقین کے دلائل اور فیملی کورٹ کے فیصلے اور اس کے اسباب سے مطلع ہونے پر نیا فیصلہ  جاری کیا جس کے تحت بیوی کو حکم دیا کہ وہ شوہر کو دس ہزار درہم بطور جرمانہ  ادا کرے اور عدالتی اخراجات اور وکیل کی فیس بھی ادا کرے۔ 

شیئر: