Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عربی زبان کے عالمی دن کے حوالے سے ادبی تقریبات

ہر برس 18 دسمبر کو عربی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ (فوٹو: ایکس )
سعودی وزارت ثقافت کی جانب سے ہر برس کی طرح اس سال بھی 18 دسمبر کو عربی زبان کا عالمی دن منایا جائے گا۔ 
عربی زبان کے عالم دن کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ 17 سے 19 دسمبر تک جاری رہے گا۔ عربی زبان کے عالمی دن کے تناظر میں ’شعر و شاعری اور ادبیات‘ کے حوالے سے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ 
اخبار 24 کے مطابق سعودی وزارت ثقافت مملکت کے مختلف طبقات، دنیا کے مختلف علاقوں کے سیاحوں اور شعر و شاعری اور انواع و اقسام کے فنون لطیفہ میں دلچسپی رکھنے والوں کے ذوق اور مزاج کو مدنظر رکھ کر پروگرام منعقد کرے گی۔ 
عربی کے عالمی دن کے حوالے سے وزارت ثقافت کی جانب سے تین بڑے شعبوں میں پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا جس میں  نثر نگاری، نظم اور انواع و اقسام کے فنون سے مالا مال زبان کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ 

شیئر: