Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد پل سے بحرین جانے والے شہریوں کے لیے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ ضروری

فیس کی ادائیگی آن لائن کی جائے۔ (فوٹو اخبار 24)
بحرین اور سعودی عرب کو جوڑنے والے سمندری پل (کنگ فہد پل) کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ جو مقامی شہری پل کے راستے بحرین جانا چاہتے ہوں وہ اپنے ہمراہ  پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ ضرور لائیں۔ ابشر اور توکلنا کے ذریعے پاسپورٹ یا شناختی کارڈ کا ریکارڈ دینا کافی نہیں ہوگا۔
اخبار 24 کے مطابق بحرین اور سعودی عرب کو جوڑنے والا پل ’کنگ فہد پل‘ کہلاتا ہے۔
پل انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’جسر‘ ایپ کے ذریعے آن لائن ادائیگی سروس موثر کردی گئی ہے۔ اس سے سفر کرنے والوں کو فیس ادا کرنے کے لیے لائن میں لگنا نہیں پڑے گا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: