Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین سے دو ہم وطنوں کو مملکت سمگل کرنے والا ایشیائی گرفتار

ملزم گاڑی میں چھپا کراپنے ہم وطنوں کو مملکت لانے کی کوشش کررہا تھا(فوٹو، ایس پی اے)
بحرین کو سعودی عرب سے جوڑنے والے شاہ فہد پل کے امیگریشن وکسٹم  حکام نے دو غیرملکیوں کو غیر قانونی طریقے سے مملکت میں داخل کرانے کی کوشش کرنے والے ایک پاکستانی کو گرفتار کرلیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق پاکستانی شہری اپنے دو ہموطنوں کو گاڑی میں چھپا کر سعودی عرب لانے کی کوشش کررہا تھا۔ 
ملزم نے اپنے ہم وطنوں کو گاڑی میں اس طرح چھپا دیا تھا کہ ان کے بارے میں معلوم نہ ہوسکے۔ امیگریشن و کسٹم اہلکاروں نے گاڑی میں چھپے ہوئے دونوں افراد کو برآمد کرلیا۔
دوران تفتیش سے معلوم ہوا کہ دونوں افراد کے پاس سعودی عرب میں داخل ہونے کا ویزہ نہیں تھا۔
پاسپورٹ حکام نے تینوں غیرملکیوں کو قانونی کارروائی کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا۔ 

شیئر: