Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی گرام ڈیڑھ ریال کا اضافہ

21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 210.22 ریال رہی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل کو  سونے کی نرخوں میں فی گرام ایک سے ڈیڑھ ریال اضافہ ہوا۔
تواصل ویب سائٹ کے مطابق منگل کو 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 240.25 ریال رہی جبکہ ایک دن قبل اس کی قیمت 238.91 ریال ریکارڈ کی گئی۔
22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 220.07 ریال جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 210.22 ریال رہی۔
18 قیراط کی قیمت 180.18 ریال، 14 قیراط  ایک گرام سونے کی ایک گرام قیمت 140.54 ریال رہی۔
منگل کو ایک اونس سونا 8032.16 ریال اور ایک کلو سونے کی قیمت 2 لاکھ  49 ہزار  860 ریال میں فروخت ہوا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: