محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے 152 دہشت گردوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں مطلوب دہشت گردوں کے سر کی قیمت 10 لاکھ سے 1 کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے منگل کو 152 مطلوب دہشت گردوں کی نئی فہرست جاری کی جس میں ریاست کو دہشت گردی کے مختلف واقعات میں مطلوب افراد کی پروفائل اور تصویر جاری کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
خضدار میں بم دھماکہ، سی ٹی ڈی کا ایس ایچ او ہلاکNode ID: 760676
-
بلوچستان سی ٹی ڈی کی کارروائی، چار مبینہ دہشت گرد ہلاکNode ID: 772671
اس فہرست میں ضلع مہمند، سوات، وزیرستان، صوابی اور چترال سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد شامل ہیں جن کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے سے ایک کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔
مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں ایک صحافی بھی شامل
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں سینیئر قبائلی صحافی احسان اللہ خان بھی شامل ہیں جن کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔
احسان اللہ کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے ، اس معاملے پر احسان اللہ سے اردو نیوز نے رابطہ کیا تو انہوں نے موقف اپنایا کہ مجھے بہت حیرت ہوئی کہ میرا نام مطلوب دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’میں 20 سال سے زائد عرصہ صحافت سے منسلک رہا اور اس کے بعد میں نے پرووِنشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) میں بطور پبلک ریلیشن آفیسر ملازمت اختیار کی۔‘
احسان اللہ کے مطابق ’انہوں نے اج تک کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا اور دہشت گردی کا وہ سوچ بھی نہیں سکتے۔‘
ان کا کہنا ہے کہ ’میں اس معاملے پر پولیس حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں اور سی ٹی ڈی کے خلاف عدالت بھی جاؤں گا۔‘
