Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان امدادی مرکز کی 14 ایمبولینس غزہ پہنچ گئیں

مجموعی طورپر 20 ایمبولینسز روانہ کی جائیں گی (فوٹو، ایس پی اے )
سعودی عرب کی جانب سے غزہ متاثرین کی امداد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے تحت  14 ایمبولینس گاڑیاں رفح بارڈر کے ذریعے غزہ پٹی پہنچا دی گئی ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود اورولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی خصوصی ہدایات کے تحت غزہ متاثرین کے لیے امدادی مہم ’ساھم ‘ پورٹل کے ذریعے شروع کی گئی جس کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔
مرکز کی جانب سے متاثرین کےلیے امدادی سامان کے علاوہ 20 ایمبولینس گاڑیاں ارسال کرنے کے احکامات جاری ہوئے تھے جن میں سے جمعرات کی شب  14 گاڑیاں رفح بارڈر کے ذریعے غزہ پٹی پہنچائی گئی ۔ مزید 6 ایمبولینسز امدادی مرکز کی جانب سے روانہ کی جائیں گی۔

ایمبولینسز جدید ترین طبی آلات سے لیس ہیں (فوٹو، ایس پی اے)

روانہ کی جانے والی ایمبولینس گاڑیاں جدید ترین طبی اورتنفس کی بحالی کے آلات سے لیس ہیں علاوہ ازیں ہنگامی ضرورت کے تحت انتہائی ضروری ادویات بھی وافر مقدار میں فراہم کی گئی ہیں۔

شیئر: