Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب عالمی کانفرنس برائے فضائی خدمات کی میزبانی کرے گا

بین الاقوامی کانفرنس تین سے سات دسمبر تک جاری رہے گی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اتوار تین دسمبر کو ریاض میں انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن( آئی سی اے او) کی عالمی کانفرنس برائے فضائی خدمات مذاکرات کے 15 ویں ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عالمی کانفرنس تین سے سات دسمبر تک جاری رہے گی۔ 100 سے زیادہ ممالک، بین الاقوامی تنظیموں اور سول ایوی ایشن کے 700 سے زیادہ ماہرین شرکت کریں گے۔
سعودی عرب وژن 2030 کے اہداف کے مطابق سول ایوی ایش کے شعبے میں آگے بڑھ رہا ہے۔
یہ کانفرنس رکن ممالک کے لیے ایئر ٹرانسپورٹ کے شعبے کو منظم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہو گی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کو 2023 سے 2025 تک تین سال کی مدت کے لیے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی کونسل کی رکنیت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن کا سٹریٹجک منصوبہ وژن 2030 میں بیان کردہ سب سے اہم اہداف میں سے ایک ہے۔
سٹریٹجک پلان کے مطابق مملکت 2030 تک سالانہ 330 ملین مسافروں اور دنیا بھر میں 250 منزلوں کا ہدف رکھتی ہے۔

شیئر: