Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناکارہ گاڑیوں کو ابشر کے ذریعے ’تشلیح‘ کے حوالے کیسے کیا جائے؟

تشلیح کی جانب سے کارروائی مکمل ہونے پر موبائل پر کوڈ جاری کیا جاتا ہے۔(فوٹو: ابشر پورٹل)
سعودی عرب میں ابشر پورٹل نے ناکارہ یا تباہ شدہ گاڑیوں کو ریکارڈ سے خارج کرانے کےلیے طریقہ کار کی وضاحت کی ہے۔
عاجل ویب  کے مطابق ابشر نے آفشل ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ’ ناکارہ گاڑیوں کو آن لائن ابشر کے ذریعے ریکارڈ سے خارج کیا جاسکتا ہے‘۔  
 ’ناکارہ یا تباہ شدہ گاڑیوں کو آن لائن سہولت کے ذریعے’تشلیح‘ کے حوالے کیا جائے جہاں ایسی گاڑیاں فروخت ہوتی ہیں جن کا اندراج منسوخ یا استعمال کے قابل نہ ہوں‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ’ ریکارڈ سے گاڑی خارج کرانے کے لیے پہلےتشلیح سینٹر کا انتخاب کیا جائے‘۔
’ناکارہ گاڑی کی حوالگی کے لیے تشلیح تک رسائی اور پھر تشلیح مرکز کے ساتھ گاڑی کے سودے کی کارروائی مکمل کی جائے‘۔
تشلیح کی جانب سے کارروائی مکمل ہونے پر امیدوار کے موبائل پر کوڈ جاری کیا جاتا ہے۔

شیئر: