Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناکارہ گاڑیاں ریکارڈ سے خارج کی مہلت میں ایک سال کی توسیع

’سعودی کابینہ نے مہلت میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ناکارہ گاڑیاں ریکارڈ سے خارج کرانے کی مہلت میں مزید ایک برس کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایک برس کی مہلت کا آغاز یکم مارچ 2023 سے شروع ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں منعقد ہونے والے کابینہ اجلاس میں اس کی منظوری دی گئی ہے۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’جرمانہ اور فیسوں کی ادائیگی کے بغیر ناکارہ گاڑیاں ریکارڈ سے خارج کرانے کی مہلت سے ہزاروں افراد نے فائدہ اٹھایا ہے۔‘
’یہی وجہ ہے کہ وزارت داخلہ کے ذریعے کابینہ سے سفارش کی گئی ہے کہ افادہ عام کے لیے مہلت میں مزید ایک برس کی توسیع کردی جائے۔‘
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’نئی مہلت ہر اس شخص کے لیے بہترین موقع ہے جو سابقہ مہلت سے فائدہ نہیں اٹھا سکا کہ وہ اپنے ریکارڈ سے ناکارہ گاڑی خارج کر دے۔‘
محکمے نے کہا ہے کہ ’ناکارہ گاڑیاں خارج کرانے کے لیے محکمہ ٹریفک کے دفتر بھی آنے کی ضرورت نہیں، یہ کام ابشر کے ذریعے آن لائن بھی ہو سکتا ہے۔‘

شیئر: