جازان میں 80 کلو قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام
’سرحدی سیکیورٹی فورس نے سمگلنگ میں ملوث 4 افراد گرفتار کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
جازان سرحدی سیکیورٹی فورس نے 80 کلو قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سرحدی سیکیورٹی فورس نے سمگلنگ میں ملوث 4 افراد گرفتار کئے ہیں۔
سرحدی سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان ایتھوپین تارکین ہیں جو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔‘
فورس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد کو ضبط شدہ نشہ آور پودے کے ساتھ محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کر دیا گیا ہے۔‘
سرحدی سیکیورٹی فورس نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدی علاقے میں کوئی مشکوک شخص یا سرگرمی نظر آنے پر فوری اطلاع کر دیں۔