سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بدھ کو ریاض کے قصر یمامہ میں ملاقات کی ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیا ن دوطرفہ تعلقات، مشترکہ تعاون کے پہلووں اور مختلف شعبوں میں ان کی ترقی کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
ایس پی اے اور عرب نیوز کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت اور اس حوالے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور کا بھی جائزہ لیا ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے روسی صدر کا مملکت میں خیر مقدم کرتے ہوئے سعودی عرب اور روس کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات کا ذکر کیا۔
#فيديو_واس | سمو #ولي_العهد يستقبل فخامة الرئيس الروسي ويعقدان اجتماعاً في قصر اليمامة بالرياض.https://t.co/NL3BU2KRNE#رئيس_روسيا_في_المملكة #واس pic.twitter.com/u0QfYyt3P0
— واس الأخبار الملكية (@spagov) December 6, 2023
سعودی ولی عہد نے دونوں ملکوں کے درمیان ہم آہنگی کی تعریف کی جس نے مشرق وسطی میں کشیدگی دور کرنے میں مدد کی۔
دونوں ملک، توانائی، زراعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں کامیابی کے ساتھ ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں۔
روسی صدر نے گزشتہ سات برسوں کے دوران سعودی عرب اور روس کی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ ا نہوں نے سعودی ولی عہد کو دورہ ماسکو کی دعوت بھی دی۔
فيديو | لحظة توديع #ولي_العهد الأمير محمد بن سلمان لـ الرئيس الروسي فلاديمير بوتين في قصر اليمامة بعد نهاية جلسة المباحثات الرسمية #رئيس_روسيا_في_المملكة#الإخبارية pic.twitter.com/rJfBBhUmn1
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) December 6, 2023