Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 9 کے لیے 22 ممالک سے 485 بین الاقوامی کھلاڑی رجسٹرڈ

پی ایس ایل 9 کے لیے سب سے زیادہ انگلینڈ کے 158 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی (فوٹو: پی سی بی)
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے لیے غیرملکی پلیئرز کی بڑی تعداد نے رجسٹریشن کرالی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق 22 ممالک کے 485 بین الاقوامی کھلاڑیوں نے 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ 2024 کے لیے رجسٹریشن کروائی۔ 
تفصیلات کے مطابق 46 کھلاڑی پلاٹینم کیٹیگری میں ہیں جبکہ 76 کھلاڑی ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔ 
پی ایس ایل 9 کے لیے سب سے زیادہ انگلینڈ کے 158 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی۔ فہرست میں ویسٹ انڈیز کے 58 کھلاڑی، سری لنکا کے40، افغانستان کے 36، جنوبی افریقہ کے 30، بنگلہ دیش کے 21، نیوزی لینڈ کے 18، آسٹریلیا کے 16، زمبابوے کے 11 اور آئرلینڈ کے 9 کھلاڑی شامل ہیں۔ دوسری جانب ایسوسی ایٹ ممبر ممالک سے بھی کافی تعداد میں کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ 
پی سی بی کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی20 انٹرنیشنل پلیئر رینکنگ کے ٹاپ 10 میں رہنے والے کھلاڑیوں نے بھی رجسٹریشن کروائی ہے، جن میں انگلینڈ کے ڈیوڈ مالان اور جنوبی افریقہ کے ریزا ہینڈرکس شامل ہیں۔  
ٹاپ 10 ٹی20 بولرز کی فہرست میں شامل رہنے والے سری لنکا کے سپنر مہیش تھیکشنا، افغانستان کے فضل الحق فاروقی اور مجیب الرحمان اور ویسٹ انڈیز کے لیفٹ آرم اسپنر عقیل حسین نے بھی خود کو ڈرافٹ کے لیے رجسٹر کروایا ہے۔ دوسری جانب ورلڈ نمبر 2 ٹی20 آل راؤنڈر محمد نبی بھی ڈرافٹ کا حصہ ہیں۔ 
پلاٹینم کیٹیگری کے کچھ نمایاں کھلاڑی: 
آسٹریلیا: ڈینیل سامز، ایشٹن آگر  
افغانستان: فضل الحق فاروقی، مجیب الرحمان، نور احمد، رحمن اللہ گرباز 
انگلینڈ: بین ڈکٹ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، ڈیوڈ ملان، لیوک ووڈ، ریس
ٹوپلی، ٹام کرن، ٹمل ملز  
نیوزی لینڈ: جیمز نیشم  
نیپال: سندیپ لامچھانے  
جنوبی افریقہ: رسی وین ڈیر ڈوسن، عمران طاہر
سری لنکا: مہیش تھیکشنا، بھانوکا راجا پاکسا، داسن شاناکا
ویسٹ انڈیز: کیرون پولارڈ، روومین پاول، روماریو شیفرڈ، برینڈن کنگ اور کائل میئرز  

ڈائمنڈ کیٹیگری میں نمایاں ہونے والے کھلاڑی:  
افغانستان: عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی
آسٹریلیا: بین میک ڈرموٹ  
بنگلہ دیش: لٹن داس، مہدی حسن میراز، محمود اللہ  
انگلینڈ: ڈین لارنس، گس اٹکنسن، جارڈن کاکس، لیام ڈاسن۔ ، میتھیو پوٹس، اولی پوپ، رچرڈ گلیسن، سیم ہین  
نیوزی لینڈ: ٹم سیفرٹ، مارٹن گپٹل، چاڈ بوز  
جنوبی افریقہ: جارج لنڈے، لونگی اینگیڈی، ریزا ہینڈرکس، وین پارنیل، سیسنڈا میگالا  
سری لنکا: دلشان مدوشنکا، چارتھ اسالنکا، دشمنتھا چمیرا، سدیرا سماراویکرما  
ویسٹ انڈیز: فیبین ایلن، جانسن چارلس، رہکیم کارن وال، روسٹن چیس، شائی ہوپ، ہیڈن والش  

شیئر: