Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: تفریحی پارکوں میں سی سی کیمروں کی تنصیب

پارکوں میں خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کے لیے کیمروں کی تنصیب کی جائے گی(فوٹو، ایکس)
ریاض میونسپلٹی نے دارالحکومت میں امن و  سلامتی کا معیار بلند کرنے والے  منصوبے شروع  کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی کا کہنا ہےکہ ریاض کے عوامی پارکوں میں امن و امان کا ماحول فراہم کیا جائے گا اور تمدنی طریقہ کار اپنانے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ 
ریاض میونسپلٹی نے توجہ دلائی ہے کہ عوامی پارکوں میں خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کے لیے سمارٹ کیمرے نصب ہوگا۔  سی سی سسٹم کو متعلقہ اداروں سے مربوط کردیا جائے گا۔ 

شیئر: