ریاض.... ضباءبندرگاہ کے ڈائریکٹر علی العطوی نے کہا کہ کسٹم اہلکاروں نے بڑی مقدار میں نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ سعودی خبررساں ایجنسی سے گفتگوکرتے ہوئے العطوی نے مزید کہا کہ بیرون ملک سے آنے والی ایک شپمنٹ جس کی فائل میں تجارتی سامان درج تھا کا جب معائنہ کیا گیا تو کنٹینر کے خفیہ خانوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی نشہ آور گولیوں کا انکشاف ہوا ۔ کنٹینر میں چھپائی گئی نشہ آور گولیوں کی تعداد 21 لاکھ سے زائد تھی جسے مملکت اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی ۔ محکمہ کسٹم نے نشہ آور گولیاں اپنی تحویل میں لیکر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔