Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی خصوصی تقریب

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ  آف آنر کی خصوصی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔
بدھ کو پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تقریب کے موقع پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے اور ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے اس اعزاز کو پوری قوم، افواج پاکستان اور بالخصوص سول اور مسلح افواج و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نام کیا ہے۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ اعزاز پاکستانی قوم، مسلح افواج کی بہادر خواتین و مردوں بالخصوص ان شہدا کے لیے خراج تحسین ہے جو انڈیا کی بلا اشتعال، بزدلانہ اور غیر قانونی جارحیت کے خلاف سٹیلی کی دیوار کی طرح کھڑے رہے۔‘

شیئر: